نصابی مطالبات کی آڑ میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔اشرف آصف جلالی

0
49

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: نصابی مطالبات کی آڑ میں اصحابِ رسول ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر معاذ اللہ تبراء کرنے والے قرآن اور آئین پاکستان کے مجرم ہیں۔ ایسے لوگوں کی طرف سے لگایا جانے والا ”وحدتِ اُمت“ کا نعرہ محض ایک ڈھونگ اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ ایک فرقے کی طرف سے مقدس ہستیوں کے بارے میں مسلسل گستاخیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

آلِ رسول ﷺ اور اصحاب رسول ﷺ کا ادب ذاتِ رسول ﷺ کا ادب ہے۔ فرمان رسول ﷺ کے مطابق اصحابِ رسول ﷺ کا انتخاب ذاتِ خدا وندی نے کیا ہے۔ ان کے بارے میں معاذ اللہ ”گڑبڑ“ کے الفاظ انتخابِ خداوندی جل جلالہ اور رضائے مصطفوی ﷺ کو معاذ اللہ ٹھکرانے کے زمرے میں آتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر طعن قرآن اور پورے دین پر طعن ہے۔ بعد والوں تک دینی احکام انہیں کی وساطت سے پہنچے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے عداوت ذاتِ رسول ﷺ سے عداوت ہے۔ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اصحابِ رسول ﷺ سے معاذ اللہ بغض رکھا جائے۔ یہ واضح اسلامی حقیقت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہوں یا اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم ان سب سے محبت ذاتِ رسول ﷺ کی وجہ سے ہے۔ ان سب سے محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے اور ذاتِ رسول ﷺ ایک ہے تو ان سب کی محبت بھی ایک ہے۔ اور ان سب کی محبت سچی تب ہی قرار پاتی ہے جب ایک ہی سینے میں جلوہ گر ہو، یہی وحدتِ اُمت اور امن و اتحاد کا فارمولا ہے۔

Leave a reply