لاہور: پاکستان تحریک انصاف رہنما رضا نصراللہ گھمن نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی: لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران رضانصراللہ گھمن نےکہ 9 مئی کوانتہائی افسوسناک واقعات پیش آئےہمارے فوجی جوانوں کی بہادری کو دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی موجودہ سیاست سے ملک میں بہتری نہیں آرہی سیاست میں تحمل اور برداشت لازمی ہے۔
عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا
اس سے قبل پی ٹی آئی کی خاتون رکن عائشہ اقبال نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا جو مخصوص نشست پرتحریک انصاف کی ایم پی اے رہ چکی ہیں، عائشہ اقبال نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔
عید الاضحیٰ کب ہو گی؟
عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے، ساری فیملی امریکا میں ہے، جبکہ میں قوم کی خدمت کے لیے پاکستان میں ہوں۔








