کراچی: صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیر نور نے بتایاکہ ملزم کو علاقہ یارو لوند میں گھر سےگرفتار کیاگیا گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، نصراللہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصراللہ گڈانی میرپورماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور بعدازاں 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج وہ دم توڑ گئےتھے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Shares: