بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا
بھارتی لیجنڈری اور سینئیر اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو غیر ضروری بکواس قرار دیا-
باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے اقربا پروپری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی بالی وڈ شخصیات سمیت عوام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی وجہ سے اداکار ڈپریشن کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں اس موضوع بہت سی معروف شخصیات نے بھی کُھل کر بات کی اور بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات پر براہ راست الزامات بھی لگائے جبکہ کطھ لوگوں نے اس بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے بالی وڈ میں مافیا اور اقربا پروری کی نفی کی جس میں لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی شامل ہیں-
حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے با لی وڈ میں مافیا کے ہونے اور اقربا پروری، مافیا، ان سائیڈر ،آؤٹ سائیڈر اور سوشانت سنگھ کی خود کشی کیس جیسے موضوعات پر بات کی اور اس بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی مافیا نہیں ہے یہ سب کچھ کم تعلیم یافتہ اور پریشانی میں مبتلا افراد کے ذہن کی خرافات ہیں۔
انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر بات کی کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات اب کسی طرح کا ریئلٹی ٹی وی شو ہے۔ کیا آپ بالکل اس کی پیروی کرتے رہے ہیں؟ اس میں سیاست شامل ہے ، کچھ میڈیا ہاؤسز کی بے حسی کوریج اور ان لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ سوشانت تحریک کے اس بڑے انصاف میں شریک ہیں-
انہوں نے نوجوان اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا روشن ستارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی خودکشی کو بہانہ بنا کر کچھ لوگ اپنے ذہنی مسائل میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کسی کا نام لیے بغیر کچھ فلمی شخصیات کو کم تعلیم یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی لوگ با لی وڈ میں ’مافیا‘ اور ’اقربا پروری‘ کی باتیں کرتے ہیں اور لوگ ان پر یقین کرتے ہیں۔
اداکار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اقربا پروری جیسی بحث کچھ لوگوں کی تخلیق ہےجو ہر بات کو اپنے اوپر لے جاتے ہیں میں اس اندرونی آؤٹ سائیڈر بکواس کو نہیں سمجھتا ہوں جو چل رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ، یہ بہت ہی بکواس ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا چاہئے۔ میں ، جو ایک اداکار کی حیثیت سے محفوظ خوشگوار زندگی گزار چکا ہوں ، اپنے بیٹے کو بھی اسی پیشہ میں جانے کی ترغیب نہیں دوں گا کیا؟
انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی صنعتکار یہ نہیں کرے گا ، کیا وکیل نہیں کرے گا ، کیا ڈاکٹر ایسا نہیں کرے گا؟ کیا کوئی ایسا نہیں کرے گا؟ آپ کا مطلب یہ ہے کہ نصرت فتح علی خان کی اولاد کو گلوکار نہیں بننا چاہئے تھا؟ کیونکہ وہ ایک ستارہ تھا اور جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں ، کئی نسلوں سے یہ ثابت ہوا کہ اقربا پروری آپ کو ایک خاص مقام پر پہنچا دیتا ہے اس کے بعد آپ خود ہوں گے اور اس کے بعد اگر آپ کے پاس یہ نہیں ہے کہ آپ چلتے رہیں۔ رابطوں کی مقدار آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ دنیا کے ہر شعبے میں موجود لوگوں کے بچے اسی شعبے میں آتے ہیں اور یہ دنیا کی قدیم رسم ہے۔
اداکار نے کہا کہ اگر ان کے بیٹوں کو کوئی اداکاری کرنے کا موقع دیتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں؟اگر کوئی ان کے بیٹوں کو اداکاری کا موقع دے رہا ہے تو وہ اس لیے نہیں دے رہا کہ وہ ان کے بیٹے ہیں بلکہ وہ ان میں کچھ خصوصیات دیکھ کر انہیں چانس دے رہا ہے اور جب انہیں چانس مل جائے تو اسے اقربا پروری کہنا غلط ہے۔
انہوں نے مافیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہا کہ با لی وڈ میں کسی قسم کا کوئی ’مافیا‘ موجود نہیں ہے اگر کوئی ’مافیا‘ موجود ہوتی تو انہیں بھی کام سے روکتی۔
نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اوم پوری جیسے غیر فلمی خاندان سے وابستہ افراد بھی مقبول اداکار بنے اور انہیں بھی آج تک کسی نے کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی ان کے فلمی کام کے آڑے آیا بالی وڈ میں ’مافیا اور اقربا پروری‘ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب باتیں کچھ کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ذہن کی تخلیق ہیں۔
سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ موجود دور میں تھوڑی بہت ڈپریشن ہر کسی کو ہے اور ایسے ہی افراد اپنی ڈپریشن کی وجہ سے میڈیا کے سامنے اپنی خرافات کو لاتے ہیں۔
خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ نے 1965 کے بعد بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی کام شروع کیا تھا اور انہوں نے اب تک 250 سے زائد فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔