ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جرات دکھائیں اور مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں ذرا بھر بھی اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دیں گی قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہےمخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، مگر ناکام رہی پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش میں پارٹی مزید مضبوط ہو کر ابھری ہے امیر حیدر خان ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کے حوالے سے بیان خوش آئند ہےمولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا فضل الرحمان کو بھی امیر حیدر خان ہوتی کی طرح اسلامی کردار اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے، امریکی صدر

غزہ: حماس سے جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

Shares: