ویڈیو سیکنڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے ناصر بٹ کی درخواست پر بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ ناصربٹ کی متفرق درخواست پر نمبر لگادیا جائے،ناصربٹ کی ویڈیو فرانزک رپورٹ،شواہد پیش کرنے کی متفرق درخواست پررجسٹرارآفس کےاعتراضات ختم کر دیئے گئے،

ناصربٹ کے متاثرہ فریق ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پرکیا جائے گا،ناصربٹ نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر بیان رکارڈ کرانے کی استدعا کر رکھی ہے ،

ناصر بٹ نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ اور فرانزک ایکسپرٹس کا بیان بھی لیا جائے،

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

Shares: