وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں، جنہیں روکنے کے لیے سخت نگرانی، بہتر منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی اور نائب صدر انجینئر ندیم اشرف پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیر بلدیات نے 4 نومبر کو ہونے والی 15ویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈز تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی حامی بھی بھری۔

انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ، بلدیاتی ادارے، صنعت و تجارت کے نمائندے، سول ڈیفنس اور ریسکیو محکمے ایک جامع فائر سیفٹی آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے تاکہ عوام اور فیکٹری مالکان حفاظتی اصولوں پر عمل کریں۔ان کے مطابق اس سال کی کانفرنس میں حکومتی نمائندے، صنعتی ادارے، فائر سیفٹی ماہرین اور عوامی و نجی تنظیمیں شریک ہوں گی، جبکہ اُن اداروں کو سراہا جائے گا جنہوں نے بہترین فائر سیفٹی اقدامات اپنائے ہیں

امریکا کی وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری، اہداف کی نشاندہی

اسرائیلی فوج کے تازہ حملے، غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید

دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی کامیاب بولیاں

Shares: