خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں نسوار بھی مہنگی ہو گئی، نسوار کے عادی افراد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ نسور کی قیمت میں کمی کی جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خبرپختونخواہ میں نسوار کی قیمت میں اضافے پرنسوار استعمال کرنے والوں نے اضافہ واپس لینے کے مطالبے شروع کردیئے ،چٹکی بھر نسواربھی حکومت نے مہنگی کردی پہلے 10روپے میں پیکٹ ملت اتھا اب 15 روپے کاکردیا۔حکومت کی طرف سے تمباکوپر ٹیکس لگانے سے نسوار بھی مہنگی ہوگئی ہے اور نسوار کے ایک پیکٹ کی قیمت 10روپے سے بڑکر15ہوگئی ہے جس پر تمباکوکے عادی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت اس اضافہ کوفوری واپس لیاجائے ۔نسوار کے عادی افراد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سب کچھ مہنگا کر دیں لیکن نسوار کو مہنگا نہ کریں ،اگر نسوار کو سستا نہ کیا گیا تو دیکھتے ہیں اگلی بار تحریک انصاف کو کون ووٹ دیتا ہے. پشاور کے ایک شہری گل خان جو پیشے سے ایک تاجر ہے نے باغی ٹی وی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کو اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ وہ نسوار بھی مہنگا کر دے. عمران خان نے حکومت کرنا ہے تو نسوار کو سستا کرے نہیں تو ہم بھی نسوار سستا کروانے کے لئے دھرنا دے سکتے ہیں.

واضح رہے کہ نسوار تمباکو کے پتوں کو باریک پیس کر اور پھر اس میں حسب منشا چونا ملا کر تیار کی جاتی ہے۔ نسوار خور اسے ایک ڈبیا میں یا پڑیا میں ڈال کر جیب میں رکھتا ہے اور حسب خواہش منہ میں ڈالتا رہتا ہے۔ تمباکو سے ہر سال پاکستان میں لاکھوں شہری موت کاشکارہوتے ہیں جبکہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جبکہ نسوار سب سے زیادہ خطرناک نشہ ہے جس سے لوگوں بڑی تعداد میں کینسرکاشکارہوتے ہیں جس پر حکومت نے تمباکوپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

محمد اویس

Shares: