نتین یاہو حکومت بنانے میں ناکام ،اسرائیل میں ہوں گے دوبارہ الیکشن

الیکشن میں کامیابی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے ،اسرائیل میں ایک بار پھر الیکشن ہوں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں رواں سال نو اپریل کو عام الیکشن ہوئے تھے ، چونسٹھ لاکھ کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز نے ایک سو بیس نشستوں کے ووٹ کاسٹ کیا تھا، انتخابی نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بنا سکتی تھی کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ نشستیں پوری نہیں تھیں.حکومت بنانے کے لیے نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتحادیوں سے رابطے شروع کیے تھے تاہم وہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کربھی حکومت بنانے میں ناکام رہے .جس کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ میں دوبارہ الیکشن کی قرار داد پیش کی گئی جس کے بارے میں‌ ووٹنگ ہوئی تو الیکشن کرانے کے حق میں 74 ووٹ پڑے جبکہ 45 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اب اسرائیل میں دوبارہ الیکشن اسی سال ستمبر میں ہوں گے، نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ جیت جائیں گے۔ اسرائیل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے باوجود کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بناسکی۔

Comments are closed.