ورلڈ کپ 2023: پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیدرلینڈ کو شکست

0
139
nather

ورلڈ کپ: پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،
پاکستان نے ورلد کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست ہوئی. پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں نیدرلینڈز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ میکس او ڈاؤڈ کی گری، جو صرف 5 رنز بناکر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان کو دوسری کامیابی 50 کے سکور پر ملی، افتخار احمد نے کولن ایکرمن کو 17 کے انفرادی سکور پر بولڈ کردیا۔اس کے بعد نیدرلینڈز کے اوپنر وکرم جیت سنگھ نے آج کے میچ میں 4 وکٹ لینے والے بیس ڈی لیڈز کے ساتھ مل کر 70 رنز کی شراکت قائم کی اور سکور 120 رنز تک پہنچا دیا۔ وکرم جیت سنگھ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی انہیں شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی، نیدرلینڈز کے اوپنر نے 52 رنز کے اننگز کے دوران 1 چھکا اور 4 چوکے لگائے۔حارث رؤف نے ایک ہی اوور میں پہلے تیجا ندامانورو کو 5 رنز پر جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو صفر پر میدان بدر کیا اور میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی۔نیدرلینڈز کی چھٹی وکٹ 158 کے سکور پر گری، ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
نیدر لینڈ کے رولوف وین ڈیر مرو نے 10،آریان دت نے ایک، پال وین میکیرن نے سات، لوگن وین بیک نے 28 سکور بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے ایک، حسن علی نے دو،حارث رئوف نے تین، افتخار احمد نے ایک، محمد نواز نے ایک، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین آفرید ی نے نے ثاقب زلفقار کو 10 رنز پر بولڈ کیا اسی طرح نیدر لینڈ کا چھٹا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا ،

نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ میکس اوڈوڈ 5 رنز بنا کر حس علی کے بال سے کیچ آوٹ ہوئے،

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں آؤٹ ہوئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی ہے۔ محمد رضوان ، شان مسعود کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ آل راؤنڈرز شاداب خان 32 اور محمد نواز 39 رنز بناسکے۔ نیدر لینڈ کو فتح کیلئے287 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم پورے اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور 49 اوور میں ہی آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی، جبکہ اب تک پاکستان کے تین کھیلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، تیسری وکٹ 38 رنز کے بعد گری ہے. پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے.

تاہم پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی جس کے بعد رضوان اور سعود نے ٹیم کو سنبھال لیا تھا جبکہ نیدرلینڈ سے مقابلہ، ٹاپ آرڈر ناکام، سعود شکیل نے شاندار ففٹی بنا لی ہے.سعود شکیل 68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 68رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز افتخار احمد تھے جو 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئےمحمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں
ورلڈکپ میچ؛ نیدر لینڈز کیخلاف پاکستان کی 188پر 6 وکٹیں گر گئیں

اس سے قبل ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے،فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز ہے ، میں اپنے تجربے سےٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا کسی بھی ٹیم کیلئے ورلڈکپ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے

پاکستان کی ٹیم میں آج بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، ایم رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، ایم نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں

پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے، پاکستان نے بھارت میں آخری میچ ون ڈے انٹرنیشنل حیدرآباد دکن میں کھیلا تھا،

Leave a reply