کولکتہ: نیدر لینڈز کا بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست

0
102

کولکتہ : نیدر لینڈ نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے دی ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو باآسانی ہرا کر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔نیدرلینڈز کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے نیدرلینڈز کے اوپنرز کو 4 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹا دیا۔
مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، جہاں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے بریسی نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ مہدی حان نے 17، نزید احمد نے 15 اور تسکین احمد نے 11 رنز بنائے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 229 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ڈچ ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ویزلی بریسی نے 41 اور سائیبرانڈ نے 35 رن بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، شریف الاسلام ، مہدی حسن اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ اس ورلڈکپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل کر ایک ایک میچ ہی جیت سکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔نیدر لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، نیدرلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلا ف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے،میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،
نیدر لینڈ اور بنگلہ دیش، دونون ٹیمیں اب تک پانچ پانچ کھیلی ہیں،دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک ہی میچ جیتا ہے، پوائنٹس ٹیبل کے مطابق نیدر لینڈ دسویں اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے

Leave a reply