قومی اسمبلی، 10 پارلیمانی سیکرٹری بنانے کی دی وزیراعظم نے منظوری

0
33

حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ کےا راکین قومی اسمبلی پر نوازشات ،قومی اسمبلی میں مزید 10 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے جن میں سے 9 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری بنانے کی منظوری دے دی گئی ،ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پوسٹل سروسز مقررکئے گئے، ایم این اے بشیر خان پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری مقرر کیے گئے ،ایم این اے پرنس محمد نواز خان آلائی کو پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا،

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

صالح محمد کو واٹر ریسورسز،خیال زمان کو پٹرولیم ،محمد یعقوب کو اکنامک افیئر،چودھری شوکت علی بھٹی کو پاور،ملک انور تاج کو انڈسٹریز ،ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ اور سلیم رحمان کو پارلیمانی افیئرز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے .

کلین کراچی مہم، وفاقی وزیر علی زیدی نے دی وزیراعظم کو بریفنگ

قومی اسمبلی میں موجودہ پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعداد 25 تھی، دس کے اضافے کے بعد تعداد 35 ہو گئی ہے .

10 پارلیمانی سیکرٹریوں میں سے 9 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جبکہ شوکت علی بھٹی کا تعلق پنجاب کے علاقے حافظ آباد سے ہے وہ مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کے مقابلے میں الیکشن جیتے تھے .

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

 

نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

Leave a reply