اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)دشمن جو کام 75برس میں نہ کرسکا،اقتدارپرست گروہ نے ایک دن میں کر دکھایا، قوم پاک فوج اور آئی ایس آئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مشترکہ بیان
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہریوں ندیم خان بربرا ایڈووکیٹ ۔مجیب الرحمن مڑل ایڈووکیٹ۔پروین عطا ایڈووکیٹ ۔کاشف خان لاڑ ۔محمد آیاز خان بلوچ ۔طاہر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دشمن جوکام گذشتہ 75 سال میں نہیں کرسکا،وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلاسیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے ایک دن میں کردکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے مخصوص اور خود غرضانہ مقاصد کی تکمیل کے لیے بھرپور طریقے سے ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ملک کے لئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے اور یہ ان کے دوغلے پن کی بدترین مثال ہے پاک فوج ایک باوقار ادارہ ہے پوری دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بہادر اور نڈر پاک فوج نے ہمیشہ ارض پاکستان کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سرحدوں کی حفاظت ہو یا ملک میں کوئی ناگہانی آفت ،سیلاب ہو یا زلزلہ ،ٹڈی دل کا حملہ ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ پاک فوج ہر جگہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے ہم سرحدوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے ان سپاہیوں کو جو اپنے لہو سے ہماری آزادی کے چراغ جلا رہے ہیں جو اپنے آرام کا خیال نہیں کرتے انتہائی گرم اور انتہائی سرد موسم کی پرواہ کیے بغیر ہمارے لیے مشکل فرائض سر انجام دے رہے ہیں سلام پیش کرتے ہیں اسی پاک فوج ہی کی بدولت آج پاکستان دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط اور ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے جس کی قابلیت کا اعتراف عالمی طاقتیں کئی بار کر چکی ہیں دشمن ہماری پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے روز اوّل ہی سے سازشوں میں مصروف ہے آج ففتھ جنریشن وار کے طور پر ہمارے ہی کچھ لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمن کی اس چال کو ناکام بنائیں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے جو دشمن کا آلہ کار بن کر بغیر کسی ثبوت و تحقیق کے پاک فوج پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved