اوچ شریف : قوم کو پاک افواج پر فخر ہے , پاک افواج کے عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.شہری

اوچ شریف، باغی ٹی وی(حبیب خان نامہ نگار)قوم کو پاک افواج پر فخر ہے , پاک افواج کے عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.شہری
تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سیاسی وسماجی شخصیات چیف آف لنگاہ برادری حافظ جمیل احمد نے اوچ شریف کے شہریوں سردار طاہر خان بلوچ ایڈووکیٹ۔ کامران لاڑ ۔ کاشف خان بلوچ سردار ایاز خان ملک یاسر مڑل حاجی شفیع اعوان ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہا ہے کہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ان کی مثال نہیں ملتی پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے اور قوم پاک افواج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور انداز میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں، خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک کی سیاسی قیادت بھی افواج پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کررہی ہے۔قومی اسمبلی میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایک عام دکاندار،غریب ریڑھی بان،عام شہری کسی بھی طور پر پاکستان کی افواج سے جدا نہیں ہیں بلکہ آج بھی ہر ایک کے اندر پاک فوج کے ساتھ وطن کی حفاظت کی خاطر مرمٹنے کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ موجود ہے۔عوام کے دل ان جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو موسم کی سختیوں،کھانے پینے اورآرام کی پرواہ کئے بغیراپنے بیوی بچوں اورعزیزواقارب سے دور ملک کی سرحدوں کی دن رات حفاظت کررہے ہیں اور اس کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ہمیں اپنی فوج پرہمیشہ فخر اور ناز ہونا چاہیئے۔ شائد آپ جانتے ہوں دنیا بھر میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اپنی افواج پر سالانہ کھربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی افواج کی عسکری طاقت مزید مضبوط ہو اوران کی افواج کا معیار اورصلاحیت بڑھ سکے،صدیوں پر محیط عسکری تاریخ رکھنے کے باوجود ان ممالک کی افوج اپنا وہ مقام اب بھی نہیں بنا سکیں جو افواج پاکستان نے مختصر سی تاریخ میں بنا لیا ہے۔ ترقی پذیر ملک پاکستان نے وسائل کی کمی کے باوجود ایسے کارنامے کئے ہیں کہ دنیا حیرت میں مبتلا ہے۔اسی لئے جب بھی کسی ملک کی افواج کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے تو افواج پاکستان کانام صف اول میں شمار ہوتا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں رہنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ سیاست آپنی جگہ مگر پاک فوج کے خلاف نا زیبا الفاظوں سے گریز کریں اپنے بچوں کو پاک فوج کی قدر و اہمیت کے بارے اگاہ کریں

Leave a reply