سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس، شہداء گوادر کے لئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوادر میں پی سی ہوٹل میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی. ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی. اجلاس میں وزیر اعظم نے بھی شر کت کی اور جنوبی پنجاب کے حوالہ سے ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا، ن لیگ نے بل کی مخالفت کی، اسمبلی میں فاٹا کے حوالہ سے بھی بل پاس کر لیا گیا.سینیٹ میں بھی گوادر میں ہوٹل پر ہونے والے حملے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
واضح رہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، سیکورٹی اداروں نے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا.

Comments are closed.