قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی۔

باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ اسکواڈ نیشنل پرفارمنس سینٹر سے رات گئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوگیا پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔

نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائےگی، پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا میں پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کر دیا گیا پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے

اسٹورٹ براڈ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے

اس ضمن میں ذرائع کا بتانا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔

دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا گیا تھا کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

Comments are closed.