امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم معطل کرتے ہوئے الینوائے میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی عارضی طور پر روک دی، جبکہ وائٹ ہاؤس نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت آیا جب صرف پانچ روز قبل اوریگون کے پورٹ لینڈ میں بھی ایک وفاقی جج نے اسی طرح کی تعیناتی کو روکا تھا۔فیڈرل ڈسٹرکٹ جج ایپرل پیری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست میں فوجیوں کی تعیناتی صرف ’’آگ میں تیل ڈالنے‘‘ کے مترادف ہوگی۔ یہ فیصلہ دو گھنٹے سے زائد دلائل سننے کے بعد سنایا گیا، جن میں وفاقی حکومت اور ریاست الینوائے کے وکلا کی جانب سے مقدمہ پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سان فرانسسکو کی فیڈرل اپیلز کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل پینل نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پورٹ لینڈ میں فوجی تعیناتی روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھ سکتے ہیں، جس کے بعد وہاں فوجیوں کی تعیناتی کا راستہ کھل سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دونوں مقدمات کے نتائج صدر ٹرمپ کی امریکی شہروں میں فوجی تعیناتی کی پالیسی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے، جس پر بیشتر ڈیموکریٹ گورنروں نے اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی کمیٹی پر تنقید

وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

Shares: