قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویے سے سخت ناخوش ہیں اور پی ایچ ایف کے رویے پر گفتگو کرنے لگے ہیں،کپتان اور کھلاڑی مستقبل سے پریشان ہو کر اپنا لائحہ عمل تیار کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنز ہاکی کپ 2025 اور تین ٹریننگ کیمپس کی ڈیلی الاؤنسز ابھی تک ادا نہیں کیے گئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر کھلاڑی کو تقریباً 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا ہے کئی کھلاڑیوں کو 2023 اور 2024 کے درمیان ہونے والے 4 سے 5 ٹورز کی ڈیلیز بھی ابھی تک ادا نہیں ہوئیں۔

قومی ایئر لائن کی تباہی کا مجرم عمران خان بھی ہے،خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بعض ٹورز اور کیمپس کا خرچ اپنی جیب سے برداشت کرنا پڑا، ایشین گیمز، فائیو سائیڈ ورلڈ کپ اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کی ادائیگیاں بھی باقی ہیں کئی کھلاڑیوں کو تمام واجبات ملا کر 25 لاکھ روپے تک کی ادائیگیاں کرنی ہیں، بعض ادائیگیاں سابق فیڈریشن کے دور کی ہیں، جو تاحال کلیئر نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ فیڈریشن کو نیشنز ہاکی کپ اور تین کیمپس کی رقم ادا کرنی ہے، معاوضے نہ ملنے پر کھلاڑی ذہنی دباؤ اور مالی پریشانی کا شکار ہیں واجبات کی ادائیگی کے سوال پر کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔

قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

کھلاڑیوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی اور دھوکے میں رکھا، اب ہمیں جواب دینا بھی چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے ہمیں ایسا بندہ تلاش کرنا ہے جو ہمیں جواب دے اور ہماری بات سنے، ہمیں ہمیشہ ڈیلیز کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کھلاڑیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرانے کے لیے سامنے آنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں جو سب کے سامنے لاؤں گا۔

عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے،علیمہ خان کا دعویٰ

Shares: