لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔
چائنیز شہری کو لوٹنے والا گرفتار،لوٹا گیا سامان برآمد
حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
قبل ازیںایف آئی اے بینکگ سرکل پشاور نےکارروائی کرتےہوئےغیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 21270 سعودی ریال 72 لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد ہوئے –
ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے ۔تینوں ملزمان کے موبائل فون لے کر فرینزک کے لئے بھجوا دیئےگئے ملزمان کو ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔