تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا

تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا-
pcb

کراچی:چیمپئنز ٹرافی کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔

لیبیا میں حادثے کا شکار کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، دفتر خارجہ

تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا،اسٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل اسکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے اس موقع پر اسٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

پلاسٹک کے اسٹرا کااستعمال، ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،2018میں نیشنل اسٹیڈیم کو سندھ حکومت نے اپ گریڈ کیا تھا نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت پی ایس ایل کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں،کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،حکومت سندھ بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہےکراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی،چیمپئنزٹرافی میں شاہینوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹنگ گیم ہونا چاہیے۔

اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی جرسی میں اینٹری ہوئی۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

کپتان محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نیا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے ،مزدوروں نے اسٹیڈیم بنانےمیں بہت محنت کی ،ہم بھی اتنی ہی محنت کریں گے جتنی آپ نے کی ہے امید ہے ویسا رزلٹ آئےگا جیسا مزدوروں کی محنت کا آیا ،ہماری محنت میں کوئی کمی نہیں ہو گی ،آپ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دعا کریں ،ہمیشہ پوزیٹو رہیں اور دعائیں کرتے رہیں ،امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں بھی کراچی والے بہت تعداد میں پہنچے ہیں ،جتنا شائقین کرکٹ پیار کرتے ہیں، اس سے زیادہ ہم کرتے ہیں ،امید ہے شائقین کرکٹ میچز کیلئے بھی اتنی ہی تعداد میں آئیں گے۔

ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

نسیم شاہ نے کہا کہ کراچی کیلئے نیا اور خوبصورت اسٹیڈیم بنایا گیا ہے،کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتےہیں ،امید ہے کل بھی کراچی والے میچ میں ٹیم کو سپورٹ کریں گےاورمیچ دیکھنے کیلئے بھی آئیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا چیمپئنز ٹرافی میں کراچی والوں کی سپورٹ چاہیے ہو گی ،یہ ٹیم آپ کی ہے اور آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے،حارث رؤف نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ شائقین کی امید پر اتریں ،ہمیشہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی کے عوام سے شکوہ کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گفتگو کی،تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ میچ دیکھنے نہیں آتے جس طرح یہ سب لوگ افتتاحی تقریب کے لیے آئے ہیں، ویسے ہی میچز کے لیے آئیں۔
افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Comments are closed.