قومی ٹی 20کپ کے فائنل میں لاہوربلیوزنے فائنل میں پشاورریجن کو شکست دے دی۔
لاہوربلیوز نے ٹی 20 کپ میں پشاورریجن کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، پشاورریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے111 رن کاہدف دیا تھا۔لاہو بلیوز نے ہدف 16 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔پشاور کی امیدیں صاحبزادہ فرحان سے وابستہ تھیں جو اس ٹورنامنٹ میں تین سنچریاں سکور کرچکے تھے تاہم فائنل میں وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم بڑا اسکور کرنے سے قاصر رہی۔کپتان افتخار احمد دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، وکٹ کیپر ذوالکفل نے32 رنز کی اننگز کھیلی، محمد سلمان مرزا نے 4 اوورز میں صرف 21 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عرفان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ محمد سلمان مرزا نے حاصل کیا، ٹورنامنٹ میں 121 کی اوسط سے605 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔سیالکوٹ کے حسن علی13 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے، لاہور وائٹس کے محمد اخلاق ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں114 رنز سکور کرنے کے علاوہ 4 کیچز اور 2 اسٹمپڈ کیے۔
واضح رہے کہ نیشنل کپ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اورملتان کی ٹیمیں کے درمیان کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے ایبٹ آباد کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میں لاہورنےملتان کو شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی
جعفر ایکسپریس حملہ، ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی امن واک کا انعقاد
پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ کی منظوری
کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی
گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب