پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
سلیکٹر اسد شفیق نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی شامل ہے۔اسد شفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر بابراعظم یا سعود شکیل کا انتخاب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کو بھرپور فائدہ ہو۔اسد شفیق نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ "ہمیں یہ بخوبی علم ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے، لیکن ہم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور یہ فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔”عبداللّٰہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستانی کرکٹ کے شائقین کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ
بیٹرز : بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر  شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں آل راؤنڈرز: فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا (نائب کپتان ) ہیں،  وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرزحارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
وزیراعظم 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور کاافتتاح کریں گے،محسن نقوی








