بلوچستان:بارش اور برف باری،پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میدانی علاقوں میں دھندکاراج

بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا،مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔

اس کے علاوہ تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں چلیں۔
ادھر اس سسٹم کی وجہ سے وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ہے

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی۔ شمال مشرقی /زیریں بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقا مات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بلوچستان کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بلوچستان:اورماڑہ 28، قلات 18، کوئٹہ(شیخ ماندہ 15، سمنگلی 14) ، پسنی 07 ، خضدار 05، جیوانی 03، دالبندین 02، پنجگور 01، سندھ : جیکب آباد اور خیر پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،اسکردومنفی 09،کالام ،گوپس منفی 05 ، گلگت،ہنزہ ، استور اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply