اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
علامہ ناصر عباس نے قوم سے اپیل کی کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف کھڑی ہو جائے، کیونکہ یہ عوامی حقوق اور جمہوری اصولوں پر حملہ ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک عمرانی معاہدہ ہے، اور انہوں نے اس کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بار بار پوچھتے رہے کہ تحریک کب شروع ہوگی، اب جب آئین کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں تو تحریک ناگزیر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اس لیے ہم اب عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق تحریک کا آغاز آج رات سے کیا جائے گا، جس کا نعرہ ہوگا "جمہوریت زندہ باد، آمریت مردہ باد”۔
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ تحریک کا تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہوگا، اور عوام کو دکھایا جائے گا کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے اور آئین ہی سب سے بالادست رہے
اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
امریکا کا ایران پر میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے قتل کی سازش کا الزام
امریکا کا ایران پر میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے قتل کی سازش کا الزام
نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا








