وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو نیٹو طرز پر اتحاد تشکیل دینا چاہیے تاکہ مشترکہ دفاع اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ اصل دوست اور دشمن کون ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، حماس کی قیادت بھی امریکی اجازت سے قطر میں موجود تھی جب وہاں حملہ کیا گیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے، جس کے اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگے گا لیکن یقینی طور پر ردعمل سامنے آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں موجود حکومت بھی امریکا کی حمایت سے برسرِ اقتدار آئی ہے، اس کے باوجود اسرائیل حملے کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو اپنے دوست نما دشمنوں کی شناخت کرنی ہوگی۔ اسامہ بن لادن کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی امریکی پروڈکٹ تھے جنہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغرب میں عوامی رائے تیزی سے اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف جذبات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی حملے،قطر اور امریکا دفاعی تعاون کے جامع معاہدے کے قریب

پی آئی اے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ

بھارت اورامریکہ کے تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے

بھارتی ٹیم کے رویے پر بھگونت مان کی تنقید، کرتارپور نہ جانے دینے پر ناراض

Shares: