سوشل میڈیا پر سڈنی میں فائرنگ کرنے والے نوید اکرم کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، جس میں ایک صحت مند اور باڈی بلڈر شخص نظر آ رہا ہے۔ تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مطلوبہ اور فراہم کردہ نوید اکرم، جو آسٹریلیا کے ساؤتھ ونسڈور کے رہائشی اور الیکٹریکل انجینئر ہیں، کی صحت اور ظاہری شکل اس شخص سے واضح طور پر مختلف ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تصاویر میں دکھایا جا رہا ہے۔

تحقیقی ٹیم اصل نوید اکرم کے آن لائن یا ڈیجیٹل ریکارڈز تلاش کر رہی ہے، لیکن اب تک کوئی ڈیجیٹل ثبوت یا آن لائن موجودگی سامنے نہیں آئی۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موجودہ تصاویر اور معلومات ممکنہ طور پر غلط یا جعلسازی پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب، میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات میں تضاد بھی نمایاں ہے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے نوید اکرم کو پاکستانی ظاہر کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ آسٹریلوی شہری اور الیکٹریکل انجینئر ہیں۔ نوید اکرم کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے 2012 سے 2016 تک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ اس حساب سے جس نے 2016 میں اپنی انجینئرنگ مکمل کی، اس کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہیے۔

یہ معاملہ واضح طور پر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اور غلط شناخت کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔ متعلقہ حکام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ تصاویر اور معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے ہی خبریں حاصل کریں۔تحقیقات ابھی جاری ہیں، اور ٹیم اصل نوید اکرم کے ڈیجیٹل نقوش اور حقیقی شناخت کی تصدیق کے لیے تمام ذرائع استعمال کر رہی ہے۔

آ

سٹریلیا کی حکام نے ابھی تک مبینہ شوٹر نوید اکرم کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ آسٹریلیا کے حکام کے جواب کا انتظار کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہوگا بجائے اس کے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنا شروع کر دیں۔

Shares: