نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کے دورے کے دوران ولی عہد اور وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور بحرین ڈیفنس فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بحرین کے فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر، اور رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نوید اشرف نے بحرین میں اپنی موجودگی کے دوران رائل بحرین نیول فورس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جنگی جہاز “منامہ” کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے بحرین کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر ایک لیکچر بھی دیا، جس میں خطے کی سلامتی اور دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات پر اہم نکات پیش کیے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ نیول چیف نوید اشرف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کا باعث بنے گا۔
پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی
گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری
لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ،انسانی حقوق تنظیموں کا امریکی جیل کے باہر بڑامظاہرہ