مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔

باغی ٹی وی: گزشتہ روز نوازشریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ قیام الیل کے لئے مسجد نبوی پہنچے تھے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری،نواز شریف نے اسحاق ڈار اور دیگر کے ساتھ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے-


سابق وزیراعظم نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کےساتھ سعودی عرب میں گزار رہے ہیں انہوں عمرے کی سعادت بھی حاصل کی دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہیں نواز شریف عید کے بعد برطانیہ واپسی سے پہلے کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجو د تھی-

Shares: