نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع عدالت پہنچ گیا ،عدالت نے جونا گڑھ ہاوس کا کمرشل استعمال روک دیا،عدالت نے نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی اور وزرات سیفران سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے فریقین کو 29 جنوری کو طلب کرلیا ،عدالت نے جونا گڑھ ہاوس میں شادیوں کی تقریبات، فلم اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی روک دی ،سماعت کے دوران نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی بھی موجود تھے
جائیداد کی تقسیم کے لیے دوسرے بھائی نواب عالمگیر خانجی اور دیگر نے عدالت سے رجوع کیا تھا،درخؤاست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق جونا گڑھ ہاوس کرشمل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا،جونا گڑھ ہاوس میں روز شادیوں ،فلم اور ڈراموں کی شوٹنگ کی جاتی ہے،
جسٹس شفیع محمد صدیق نے نواب آف جونا گڑھ کو تنبیہ کی کہ اگر جونا گڑھ ہاوس کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا تو آپ کے خلاف کارروائی ہوگی، عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی