ٹھٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نواب آف جونا گڑھ کاسابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
نواب آف جونا گڑھ ریاست نے سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی نے پاکستان کے سابق صدرِ جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ان کے لواحقین اور پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں نواب آف جونا گڑھ ریاست نواب محمد جہانگیر خان جی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے انہوں نے بڑی جرات سے افواج پاکستان کی قیادت کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں انہیں دنیا میں بڑی قدر کی نظر سے دیکھا جاتا تھا عالمی معاملات میں ان کی رائے بڑی اہمیت رکھتی تھی نواب آف جونا گڑھ ریاست نواب محمد جہانگیر خان جی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بیشمار مسائل اور مشکلات ہونے کے باوجود پرویز مشرف نے پاکستان کا وقار بلند رکھا اور پاکستان کو دنیا کا ایک نہایت باوقار ملک بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved