راولپنڈی: کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

باغی ٹی وی: محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500 قبل مسیح کے ہیں دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں گیارہ ہزار ایک سو کلو چینی ، تیس ہزار کلو یوریا کھاد و ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

حکام کے مطابق نوادرات بلوچستان سے افغانستان منتقل کیے جارہے تھے لیکن منزل پر پہنچنے سے قبل اسلام آباد کسٹم نے نوادرات پکڑ لئےیہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سےراولپنڈی لایا جا رہا تھا نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا نا ممکن ہےتاہم ایک اندازے کےمطابق نوادرات کی قیمت کروڑ وں روپے ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26 پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے نوادرا ت برآمد ہوئےنوادرات عبدالسلام نامی مسافر کےتھے مگر وہ اپنی ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر بس اور نواد رات کو ویئر ہاؤس منتقل کرکے عبدالسلام کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق 2600 سے 3500قبل مسیح کے دور سے ہے محکمہ آثار قدیمہ نے نوادرات کو اصل قرار دیا ہے اور ان کی انشورنس ویلیو پچاس لاکھ روپے بتائی ہے ملزم کو گرفتار کر کے نوادرات اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیو ں کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جارہے ہیں3500 قبل مسیح کےنوادرات بلوچستان سےافغانستان اسمگل کرنے کے امکانات کے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Shares: