گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں ڈالہ اورکنٹینرمیں حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

معلوم ہواہے کہ بھکرکاڈرائیورمحبوب ولد یٰسین مزدانمبر3267ایل ای ایس پرسوارہمراہ ارسلان ولد ریاست علی سکنہ بھکراورمشتاق ولد نذیرسکنہ گرین ٹاؤن فیصل آباد جوکہ جھنگ جارے تھے کہ تھانہ نواں لاہور کے علاقہ چراغ آبادکے قریب کنٹینرنمبر8179پی ٹی کے ساتھ ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں ڈالہ میں سوارتینوں افرادشدیدزخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ارسلان اورمشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

اطلاع ملتے ہی تھانہ نواں لاہور پولیس موقع پر پہنچی اور ڈالہ ڈرائیورکو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں

کنٹینر ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑکر فرارہو گیا۔پولیس نے کنٹینرقبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلا ش شروع کر دی ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Shares: