پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب ہوئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف نے شرکت کی،نوازشریف، شہبازشریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی راہنماﺅں نے کیک کاٹا ،تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا ،نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک دی ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے، اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے،اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کرداراد اکیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتیں اہم فریق تھیں، ہیں اور رہیں گی، 2018 سے 2022 تاریکی کے سال تھے، روشنیوں کا دور شروع ہونے والا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکثریت اور اقلیت دونوں کے حقوق کی ترقی اور حقوق کی محافظ مسلم لیگ (ن) ہی ہے،ڈاکٹر درشن نے پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے،
قبل ازیں ن لیگی رہنما مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات اور تکلیفوں کے باوجود مسلم لیگ ن متحد رہی , ظلم اور جبر کے باوجود مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی اس کا ایک کارکن نہیں ٹوٹا , لیڈرز نے تمام تکالیف اپنی جان پر برداشت کیں , جیلیں کاٹیں جھوٹے مقدمے برداشت کیے لیکن جماعت نہیں ٹوٹی اس وجہ کل مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں بہت بڑی کامیابی ملی
تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن
تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین
بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین