تمام فیصلوں کی توثیق میاں نواز شریف نے کرنی ہے،خواجہ محمد آصف

0
91
khwaja asif

مولانا فضل الرحمان نے اگر پی ایم ایل این کو ساتھ چلنے کا کہا ہے تو اسکا مطلب یہی ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں بات چیت کی گنجائش رکھی ہوئی ہے، فضل الرحمان نے ہمیں کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ چلیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو گا، خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں ایک یا دو انتخابات کو چھوڑکرباقی انتخابات متنازعہ رہے، پچھلی 5دہائیوں میں بھی الیکشن دھاندلی زدہ ہی رہے ہیں، انتخابات میں جیت ہار ہوتی ہے ، کہیں پر بھی آپ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نوازشریف نے منتخب اس لیے کیاہے کہ وہ ڈیڑھ سال کیلئے وزیراعظم رہے، نواز شریف کو پتا ہے کہ اس دور میں شہباز شریف تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے، شہباز شریف کو نواز شریف کی سو فیصد سپورٹ حاصل ہے اور فیصلے نواز شریف ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں جیت رہی ہے تو کہتی ہے یہاں انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں، جہاں پر پی ٹی آئی کو کم سیٹیں ملیں ہیں وہاں کہتے ہیں یہاں پر دھاندلی ہوئی ہے، یہ تمام سیاسی پارٹیوں کو وطیرہ بن گیا ہے جہاں ہارتے ہیں کہتے ہیں انتخابات شفاف نہیں ہوئے۔

Leave a reply