نواز شریف اور بلاول کا بیانیہ آج ایک ہو گیا،کیسے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

0
44

نواز شریف اور بلاول کا بیانیہ آج ایک ہو گیا،کیسے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج بلاول زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ کا اور جنرل فیض حمید کا نام لے لیا، اسکا مطلب یہ ہے کہ کافی دن سے ہم تجزیہ کر رہے تھے نواز شریف کا بیانیہ ایک طرف، وہ اسٹیبلمشنٹ کا نام لے رہے ہیں پی پی نہیں لے گی ، آج وہ بات ختم ہو گئی،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج بلاول نے اپنے آپ کو نواز شریف کے ساتھ وہاں بٹھا دیا، یہ کون کر رہا ہے، کیا کوئی حکومت کے لئے مشکل پیدا کر رہا ہے یا اپوزیشن کو تنگ کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے جتنے بھی محرکات ہو رہے ہیں وہ مس ہینڈل ہو رہے ہیں، لاہور میں ٹریفک جام ہو رہی تھی، گوجرانوالہ میں لوگوں کو روکا بھی جا رہا تھا اور جانے بھی دیا جا رہا تھا ایسا کون کر رہا تھا، اس کا بھی کبھی نہ کبھی پتہ چلا جائے گا .

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ جلسے پر بھی بلاول زرداری نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میرا وزٹ ہے،گلگت کا،میں وہاں جاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ کوئٹہ میں شرکت کروں، اگر کوئی پرابلم ہوئی جیسے گلگت یا چترال میں موسم خراب ہو جاتا ہے فلائٹ کے لئے، اگر کوئی مجبوری ہوئی تو نواز شریف کی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا، کوئٹہ کا جلسہ بہت ہی بڑا جلسہ ہو گا کیونکہ وہاں پر دو قسم کی آبادی ہے، ایک بلوچ لوگ ہیں اور دوسرے پٹھان، انکی آبادی ففٹی ففٹی ڈیوائڈ ہیں اور سب ایک ہی پیج پر ہیں، وہاں‌پر اسفند یار ،مولانا فضل الرحمان، مینگل، زہری، پی پی سب ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان کی پوری نمائندگی متوقع ہے، یہ ایک بہت بڑا پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا حکومت کے خلاف مجھے لگتا ہے کہ جس طرح محرکات ہو رہے ہیں کہ شاید وفاقی حکومت کو کوئی ایڈوائز کر رہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں، لگا دیں لیکن اسکا فائدہ نہیں ہو گا

Leave a reply