مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا منصوبہ پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جینیوا سے لندن آنے کا تھا، تاہم اب وہ براہِ راست پاکستان جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جینیوا کے اسپتال میں زیر علاج رہے اور پروسیجر کے بعد ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ کو نیو یارک سے لندن پہنچیں گے اور تین روزہ قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

سندھ کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل

نوشکی بازار میں دستی بم دھماکا، ایک جاں بحق، 9 افراد زخمی

برطانیہ میں کام کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی لازمی قرار

Shares: