نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا آج اسلام آباد میں اجلاس ہوا
اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں شہباز شریف،مریم نواز سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کا وفد اسلام آباد کے صحافی اسد طور کے گھر یکجہتی کے لئے گیا جس پر چند روز قبل گھر میں گھس کر حملہ کیا گیا تھا
پی ڈی ایم کے وفد کے اسلام آباد میں اسد طور کے گھر جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ حیرت ہے PDM نے اسد طور کے حملے کی مذمت کی مگر اپنے قائد پر لندن میں قاتلانہ حملے کو نظر انداز کر دیا۰ لندن پولیس کی نااہلی پر سوالات نہیں اٹھائے۰ برطانیہ کے سفیر کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۰ ہاں مگر پاک فوج کی کردار کشی کی۰
حیرت ہے PDM نے اسد طور کے حملے کی مذمت کی مگر اپنے قائد پر لندن میں قاتلانہ حملے کو نظر انداز کر دیا۰ لندن پولیس کی نااہلی پر سوالات نہیں اٹھائے۰ برطانیہ کے سفیر کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۰ ہاں مگر پاک فوج کی کردار کشی کی۰
— Fistado (@thinkpositive_f) May 29, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جس جادو گر ٹائپ معالج نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا اس معالج کے پاس نواز شریف کو فوراً لیکر جایا جائے تاکہ نواز شریف ٹھیک ہوکر غیرت اور دلیری کے ساتھ پاکستان میں رہتے ہوئے سیاست کرسکے
جس جادو گر ٹائپ معالج نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا اس معالج کے پاس نواز شریف کو فوراً لیکر جایا جائے تاکہ نواز شریف ٹھیک ہوکر غیرت اور دلیری کے ساتھ پاکستان میں رہتے ہوئے سیاست کرسکے
— True Tweets (@Zindgi_Pakistan) May 29, 2021
ایک اور صارف ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسد طور کا نگہبان بھگوان ہے!! ویڈیو غور سےُ ملاحظہ فرمائیے ممکن ہے نظربندی ہو مگر ہیش بندی تو کچھ اور ہی تھی مولانا کو بھی بھگوان سہارے بٹھا دیا!!
اسد طور کا نگہبان بھگوان ہے!! ویڈیو غور سےُ ملاحظہ فرمائیے ممکن ہے نظربندی ہو مگر ہیش بندی تو کچچھ اور ہی تھی مولانا کو بھی بھگوان سہارے بٹھا دیا!!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 29, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کی پسلیوں میں گولیاں لگیں لیکن کانوں سے ہیڈ فون،ہاتھ سے موبائل نہیں چھوٹا اور نا ایک بوند خون نکلا. اسد طور کا بازو ٹوٹ گیا لیکن ہاتھ سے موبائل نہیں چھوٹا. نواز شریف پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن قاتلوں کے ہاتھوں میں فائلیں تھیں. حامد میر کو 6 گولیاں لگیں لیکن پٹی کمیز
https://twitter.com/DrIrfahPti/status/1398733545473036288
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو پہلے کوئی شک تھا تو اب وہ بھی یقین میں بدل جانا چاہیے کہ یہ ایک پلانٹڈ ڈرامہ تھا،اس ڈرامے کے ہدایتکاروں کی اسد طور کے گھر آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب حکومت کیخلاف کوئی اور مُدہ نہیں رہا
اگر کسی کو پہلے کوئی شک تھا تو اب وہ بھی یقین میں بدل جانا چاہیے کہ یہ ایک پلانٹڈ ڈرامہ تھا
اس ڈرامے کے ہدایتکاروں کی اسد طور کے گھر آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب حکومت کیخلاف کوئی اور مُدہ نہیں رہا pic.twitter.com/JWjA8xqDxB— شکیل_گجر (@Shak__Gujjar) May 29, 2021
واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا








