نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے ن لیگ نے بہتر اقدامات کیے تھے،
شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کےساتھ اتحاد تھا،عوام کی خدمت کی نوازشریف کی قیادت میں ہم نے جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی،جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پا نی کے لیے منصوبے کا آغاز کیا تھا،پینے کے صاف پانی کے لیے منصوبے کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا تھا تعلیم،صحت،روزگاراور دیگرشعبوں میں منصوبوں پربات بھی ہوئی تھی،ہم نے عملی طور پرعوام کی خدمت کی ڈیرہ غازی خان میں کالج،دانش اسکول اوردیگرترقیاتی کام ہوئے ،ڈی جی خان میں پینےکےصاف پانی کی دستیابی بڑاچیلنج تھا،ن لیگ کی حکومت ہوتی تولوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں منصوبے کے ٹینڈرمیں 70 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا،جنوبی پنجاب کےمسائل حل کرنے کیلئے شبانہ روزمحنت کی، تونسہ میں دانش اسکول ابھی تک مکمل نہیں ہوا،پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب تھا،ن لیگ نے ہی بہاول پور میں سولرانرجی منصوبہ شروع کیا،ن لیگ کے دور میں ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کاجال بچھایاگیا،ڈیرہ غازی خان میں اسپتالوں کواپ گریڈ کیا گیا اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں کی جبری مشقت ختم کرائی،ہم نے بہاولپورمیں جدید اسپتال اوررحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائی،ہم نےہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں ،ہمارے دورمیں سرکاری اسپتالوں میں ادویات بھی مفت تھیں جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے نہروں کوپختہ کیا،جنوبی پنجاب کا ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ رکھا تھا،وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا آغاز ہی جنوبی پنجاب سے کیا
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کوپتہ ہے ان پر اچھا وقت نہیں آنے والا،حکومت کرپشن کیسزمیں خود کو این آراو دینے کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی تو وہ ملک واپس آئیں گے ،ن لیگ کے تمام فیصلے نوازشریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،
وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان
شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ