نواز شریف کو پاکستان واپس لانے وزیراعظم کی کوششیں تیز ہو گئیں
نواز شریف کو پاکستان واپس لانے وزیراعظم کی کوششیں تیز ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے
وزیراعظم کو 8جولائی کو ہونیوالے پاک انگلینڈ میں پہلے ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے وزیراعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا،شیڈول کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی،وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت پر بات چیت کریں گے،وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی جس میں برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ افغان حکومت کی سفارتی اور ترقیاتی مدد جاری رکھے گا۔
بورس جانسن نے یواین ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم عمران خون کو مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے کوروناکےخلاف مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کہہ چکے تھے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے برطانوی ہم منصب سے بات کرنا پڑی تو کروں گا، نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے لیکن تا حال واپس نہ آئے، اب وزیراعظم عمران خان ممکنہ دورے کے دوران نواز شریف کی واپسی کی بات کرتے ہیں یا نہیں یہ آنیوالے دنوں میں پتہ چلے گا ،
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
حکومت نواز شریف کو ڈی پورٹ کروانے کے لئے ایک بار پھر متحرک
شہباز شریف کے عشائیے میں مریم غیر حاضر کیوں تھی؟ وجہ سامنے آ گئی