نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف یا آصف زرداری کوئی ڈیل کر رہے ہیں تو نیب سے ہی کر رہے ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے اقدامات پاکستان کے مفاد میں ہیں،کشمیر میں کرفیو ختم ہونے پر ہی نریندر مودی کا اصل امتحان شروع ہوگا،مسلم اکثریتی کشمیر میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن ہے،عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر ردعمل دکھانا ہو گا، ابھی خطے میں کرفیو نافذ ہے،

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیوختم ہونےکے بعد حالات کااندازہ ہوگا،جتنا وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے لیے کام کیا اتنا کسی رہنما نے نہیں کیا،بھارت کوشش کر رہا ہے ایف اے ٹی ایف کو استعمال کرکے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دے سکے ، کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کاقدم عالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے بعد اٹھایا گیا ہے، مودی حکومت کے اقدامات سے عالمی عدالت کےفیصلے کو نہیں بدل سکتے ،اگرہم اپنا فیصلہ بدل لیتے تو ہم میں اور مودی میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا،

مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت کی نواز شریف، آصف زرداری سے ڈیل ہو رہی ہے؟کیا کہیں گے ؟ سوال ہر وزیر داخلہ نے کہا کہ پلی بارگین نیب کے قوانین میں شامل ہے،اگر نواز شریف یا آصف زرداری کوئی ڈیل کر رہے ہیں تو نیب سے ہی کر رہے ہوں گے،

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری توبہ نہیں کرتے،ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کےنظریے کیساتھ نہیں بیٹھے

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے 2ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا فلیش پوائنٹ پر ہیں،یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے،سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکو زیر بحث لایا گیا،یہ بھارت کیلیے دھچکا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اسکے نتائج تباہ کن ہونگے ،ہم نے بھارت کیساتھ تجارت بند کردی ہے،سفارتی تعلقات میں کمی لائےہیں

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے،.

Comments are closed.