نواز شریف اور نیب کی 6 اپیلوں پر الگ الگ تحریری حکم نامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف اور نیب کی 6 اپیلوں پر الگ الگ تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،

تحریری حکم نامہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جاری کیا،تحریری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا، تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ کونسل صداقت علی جہانگیر اور نیب کی پروسیکوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئے،نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 121 دو ہزار اٹھارہ کی سماعت میں نواز شریف اور اس کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،نواز شریف اپنی ہی دائر کردہ اپیل میں غیر حاضر رہے، نواز شریف کی کرمنل اپیل نمبر 121 ایون فیلڈ پر سزا کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے،

احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال سزا سنائی تھی، مریم نواز کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 122 دو ہزار اٹھارہ میں مریم نواز ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں،احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال سزا سنائی تھی،مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظورکر لی گئی. کیپٹن صفدر کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 123 دو ہزار اٹھارہ میں کیپٹن صفدر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو 1 سال سزا سنائی تھی، کیپٹن صفدر کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی .

نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 1 دو ہزار انیس کی سماعت میں نواز شریف اور اس کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، نواز شریف اپنی ہی دائر کردہ اپیل میں غیر حاضر قرار رہے .نیب کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 2 دو ہزار انیس نیب کے پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں 7 سال سزا بڑھا کر 14 سال کئے جانے کے حوالے سے ہے،نیب کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 3 دو ہزار انیس میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئے، کرمنل اپیل نمبر 3 دو ہزار انیس فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف ہے،ان 6 اپیلوں پر آئندہ سماعت 25 مئی کو ہو گی،

Shares: