نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیر اعظم بنیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی سے قبل کیپٹن صفدر سمیت ن لیگی رہنما عدالت پہنچ گئے، کیپٹن ر صفدر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا حکم ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دو ، ووٹ کو عزت دو ان کا پیغام ہے
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کی کوئی بات نہیں ہورہی ،واٹس ایپ پر فیصلے ہورہے ہیں ، سیاسی انتقام لینے والے سن لیں نواز شریف پھر بھی وزیراعظم بنیں گے
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے باہر موجود ہے.
احتساب عدالت لاہور کے جج چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کریں گے ،یوسف عباس کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا