مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے لیے یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ وہ ایٹمی طاقت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایٹم بم جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنایا ہے، دنیا میں امن قائم رہنا چاہیے۔
نواز شریف نے سوال کیا کہ ایران پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے؟ کسی ملک پر حملہ کرنا اور کسی کا گھر جلانا کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔شہباز شریف اور مریم نواز نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پہلے ہر طرف تنزلی کا ذکر تھا، اب امید کی کرن نظر آ رہی ہے، اللہ ہمیں ہماری توقعات سے بڑھ کر نوازے گا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں شرح سود کہاں تھی اور آج کہاں ہے؟ انہوں نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر 8، 10 سال یہی تسلسل رہا تو تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد
ایران نے جدید خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی رونمائی کردی
ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش