مزید دیکھیں

مقبول

تبصرہ کتب ،قلب مضطر،مبصر:کنزہ محمد رفیق

" وہ جس سے بھی محبت کرتا تھا، وہ...

لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور...

کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی کے بعد لاہور میں ناقص اور غیر رجسٹرڈ...

کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ ...

نواز شریف کے لئے کونسے ملک کی ایئر ایمبولینس تیار ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کے لئے کونسے ملک کی ایئر ایمبولینس تیار ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نوازشریف اورآصف زرداری کوصحت دے ،قطر کی ایئرایمبولنس نوازشریف کے لیے تیارکھڑی ہے،نوازشریف مریم نوازکی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے،

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ آصف زرداری کے دوستوں سے نکلےگا،ایک سال سے کہہ رہاہوں نوازشریف سے کچھ نہیں نکلےگا،

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

اے پی پی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناسمجھ سیاستدان مسئلہ کشمیر پر کرتار پور راہداری کے مثبت اثرات کو نہیں سمجھ سکتے۔ سکھ یاتریوں کے لئے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر بغیر ویزہ کرتار پور صاحب آمد کی سہولت سے عالمی سطح پر پاکستان کا امن سے محبت کرنے والا اصل چہرہ متعارف ہوگا۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو یہ بات سمھجنی چاہئے کہ حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت الزامات سے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان برصغیر کے وہ واحد راہنما ہیں جن سے برصغیر کی دیگر ریاستوں کے عوام بھی محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے سکھ عوام کے لئے بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر ایک یاد گار اور قیمتی تحفہ دیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan