نواز شریف کو اسحاق ڈار نہیں بننے دیں گے،ایک بیٹا ضمانت کے طور پر آئے اور وہ چلے جائیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہےایک اچھا اسپتال نہ بناسکے،نوازشریف کی طبیعت اتنی خراب ہےلیکن ان کوگھر پررکھاہواہے،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے لیکن وہ اس وقت گھرمیں ہیں اسپتال میں کیوں نہیں،ڈاکٹروں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ناسازہے،نوازشریف کواس وقت اسپتال میں ہونا چاہیے،
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے گھرگئےکوئی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے،ہم نے ذیلی کمیٹی کوکہا اگرنوازشریف شورٹی رکھتے ہیں تونہیں روکیں گے،ایک بیٹا واپس آئےاورکہے میں ہوں یہاں پروالد کوعلاج کیلیے باہرجانے دیا جائے ، کابینہ میں فیصلہ ہواکہ علاج کیلئے ایک بارنوازشریف کو جانےکی اجازت دی جائے،ہم سب نےاجلاس میں مختلف رائے دی،
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کیاعزیربلوچ کوبھی باہرعلاج کرانے کی اجازت دیں گے؟ نوازشریف کے دوبیٹےہیں ان کوکیا والد کی فکر نہیں ،نوازشریف باہرعلاج کرائیں لیکن شورٹی دیں اسحاق ڈارنہیں بنیں گے،متحدہ عرب امارات میں شخصی ضمانت بھی ہوتی ہے،