سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج ہسپتال میں چوتھا دن ہے، ان کا علاج جاری ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی خرابی صحت کامعاملہ ،سابق وزیراعظم کو آج ہسپتال میں چوتھا دن ہے،10رکنی بورڈنےنوازشریف کامعمول کامعائنہ کیا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ابھی بھی کم ہیں،نوازشریف کو آئی وی آئی جی کا انجکشن دیا گیا ہے ،نوازشریف کےجسم پر چھوٹے چھوٹے نیلے دھبے ہیں ،
نواز شریف جلد صحت یاب ہو جائیں گے، کس بیماری کا ہو رہا ہے علاج؟ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتا دیا
نوازشریف کی مکمل تشخیص کے لیےمزید ٹیسٹ پربورڈ نے مشاورت کی ہے،نوازشریف کا شوگر اور بلڈ پریشر نارمل آیا ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کا وزن بھی چیک کیا گیا ہے ،ڈاکٹرزنےنوازشریف کی حالت پرتشویش کااظہارکیاہے،
وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان
اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،