نواز شریف کا پرہیزی کھانا بند، جیل کا کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں، حکام نے بتا دیا

0
54

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ دینے کی مذمت کی ہے جبکہ جیل ذرائع کے مطابق نوز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار نہیں کیا.

جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے‌ صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق نوازشریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا ثبوت ہے ، ‎مریض کا پرہیزی کھانا روک کر عمران نیازی سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائزہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے، ورنہ نتائج کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار نہیں کیا، جیل مینیو کے مطابق قیدیوں کو ہفتہ میں6 روز گوشت دیا جاتا ہے،جیل مینیو میں ہفتہ میں ایک روز سبزی اور دو روز دالیں بھی دی جاتی ہیں،ناشتہ میں انڈہ پراٹھا، آلو انڈے کے سالن اور بریڈ انڈہ کا مینیو ہے، جیل حکام کا نواز شریف کے پرہیزی کھانے سے متعلق بھی محکمہ داخلہ حکام سے رابطہ ہے، ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد نواز شریف کے پرہیزی کھانے کا مینیوترتیب دیا جائے گا،

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے.

Leave a reply