نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

0
41

ویسابق وزیراعظم نواز شریف کی دل کی شریان بند ہو گئی ہے، وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ،حکومت ان کے علاج میں غفلت برت رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، ان کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں خبریں چل رہی تھیں تا ہم باغی کو معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کی دل کی ایک شریان بند ہو چکی ہے،برطانیہ کے ہسپتال میں نواز شریف کا بائی پاس آپریشن صحیح نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے نواز شریف کی طبیعت نہیں سنبھل رہی ،نواز شریف کو تین سٹنٹ بھی پڑے تھے، برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی جس کی وجہ سے نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف رہتی ہے،

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اسوقت واقعی بیمار ہیں اور ان کی زندگی خطرے میں ہے، اگرچہ باغی ٹی وی کا نواز شریف سے اختلاف رہا ہے کیونکہ نواز شریف قومی مجرم ہے اور کرپشن کیسز میں جیل میں ہے لیکن باغی ٹی وی خبر دے رہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے، جیل میں انہیں علاج کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں،

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنہ کے لئے تین میڈیکل بورڈ بنائے گئے جنہوں نے ان کا علاج کیاان تمام میڈیکل بورڈز کی رپورٹ موجود ہیں، نواز شریف کے علاج کے لئے جیل میں پی آئی سی کا ڈاکٹر کارڈیالوجسٹ تعینات ہے لیکن جیل حکام کی طرف سے کارڈیالوجسٹ کو رپورٹ نہیں لکھنے دی جاتی جیل کا ڈاکٹر ہی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لکھتا ہے، کارڈیالوجسٹ کو کبھی بھی رپورٹ نہیں لکھنے دی گئی.

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے ان کو علاج کی سہولت کیوں مہیا نہیں کی جا رہی ، نواز شریف کو آنے والے دنوں میں طبیعت زیادہ خراب ہو سکتی ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟

باغی ٹی وی یہ بھی سوال اٹھا رہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کے لئے تعینات کارڈیالوجسٹ کو اپنی رپورٹ کیوں نہیں لکھنے دی جا رہی، حکومت اپنی مرضی کی رپورٹ جیلر سے لکھوا رہی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے؟

باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف جیل میں واک کرتے ہیں تو انہیں درد اور تکلیف محسوس ہوتی ہے او رجب نواز شریف واک نہیں کرتے تو یہ ان کی صحت کے لئے اچھا نہیں ،نواز شریف دونوں صورتوں میں اذیت میں مبتلا ہیں، ان کو باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے.

باغی ٹی وی مطالبہ کرتا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی باقاعدہ سہولیات دی جائیں.

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

Leave a reply