نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے جواب طلب

0
38

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے جواب طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے نوازشریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے جواب مانگ لیا ،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 2روز میں میڈیکل رپورٹس کاجواب طلب کیاگیا جس کے بعد سروسز اسپتال لاہور کے13رکنی میڈیکل بورڈکااجلاس کل متوقع ہے.

اجلاس میں نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے کر جواب محکمہ صحت کو بجھوایا جائے گا،نوازشریف کے میڈ یکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر محمود ایاز کریں گے.

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کر دی ہیں.

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

واز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

نوازشریف ہوٹل میں "علاج” کے بعد پھر "بیمار”ہو گئے، ڈاکٹر عدنان کا انکشاف

Leave a reply