نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مراسلہ لندن موصول، ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آ گئے کیا کہا؟
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مراسلہ لندن موصول، ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آ گئے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج کےلیےبیرون ملک قیام کی درخواست کا معاملہ،محکمہ داخلہ پنجاب کانئی میڈیکل رپورٹس سے متعلق مراسلہ لندن میں موصول ہو گیا،
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے قیام میں توسیع کے لیے فوری نئی میڈیکل رپورٹس دی جائیں نوازشریف نے پنجاب حکومت کو 23دسمبرکوقیام میں توسیع کی درخواست دی تھی،پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دیا تھا،
دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تازہ رپورٹ آج پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہے،نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب کےمتعلقہ حکام سے شیئر کی گئی ہیں،
نواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سےپرنسپل سروسزاسپتال ڈاکٹرمحمودایاز نے بھی رابطہ کیا،پرنسپل سروسز اسپتال ڈاکٹر محمود ایاز حکومتی میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی ہیں،ڈاکٹرمحمودایازنےڈاکٹرعدنان سےنوازشریف کی صحت سےمتعلق دریافت کیا،ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان سےنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگی ہیں،